نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔5جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ61 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 61 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد86118041 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1861127افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد23181619 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ13 لاکھ53ہزارہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ62 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد21353051 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد8254416 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دو کروڑ13 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک362123 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ12736512افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ 57 ہزار تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 201 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران 16375 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر10357569 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد232343 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک149887 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد77 لاکھ54 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7754560 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے682739 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد196591 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اب تک6875230 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ زیادہ ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق اس سال 26 فروری کو ہوئی تھی۔