دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے19 لاکھ53 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی

50

نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔12جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد19لاکھ53 ہزارتک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9 کروڑ 13لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد91322850 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1953174افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد24052235 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ31 لاکھ 43 ہزار ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ85 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد23143197 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9077487 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک385249 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ4 لاکھ79ہزار تک پہنچ گئی، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 51 ہزار3 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10479913ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد217839 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک151364افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثناءبھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف 16 جنوری سے ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں تین کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جن میں ڈاکٹر اور دیگر طبی اہلکار شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے آئندہ چند ماہ میں 30 کروڑ شہریوںکو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد81 لاکھ 33ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد2 لاکھ 3 ہزار 6 سو سے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد8133833 ہوگئی۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد203617 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد82 ہزار تک پہنچ گئی، ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31 لاکھ18 ہزار سے زائد ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد1629591ہے۔ برطانیہ کے مختلف شہروں اور علاقوں میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 82 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک 3118518 افرادکورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔