دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے20 لاکھ 51 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی

63
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے26 لاکھ72 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔19جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 20لاکھ51 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد96089825 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2051688 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25276535 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ46 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد چار لاکھ8 ہزار 6 سو تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد24626376 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9666071 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے، دو کروڑ46 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 408620 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ5 لاکھ82ہزار تک پہنچ گئی، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہلک وائرس سے اب تک ایک لاکھ52 ہزار5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10582647ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد202202 ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک152593افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد85 لاکھ12 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد2 لاکھ10 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 210328ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد8512238 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے849863 فعال مریض ہیں۔