دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے21 لاکھ 39 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 97 لاکھ سے تجاوز کرگئی

55

نیویارک، لندن، پیرس،نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔25جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 21لاکھ39 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9 کروڑ97 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد99774351 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2139031 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25887368 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد چار لاکھ29 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ57 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد25702125 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9862996 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 429490 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ6 لاکھ68ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ53 ہزار5 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ نئے کیسز میں کمی کے نتیجے میں بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد کم ہورہی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10668356ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک153503افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ17ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد88 لاکھ44 ہزار تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد217081 ہے۔ برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد 98 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ فرانس میں مہلک وائرس سے اب تک 73 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 36 لاکھ 47 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد3647463ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے1918124 فعال مریض ہیں۔ فرانس میںکورونا وائرس متاثرین کی تعداد30لاکھ53ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق فرانس میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 73ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ نئے کیسز کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3053617تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد2763603 ہے۔ حکام کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک73049 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔