دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے23 لاکھ79 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 82 لاکھ سے تجاوز کرگئی

61

نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔12فروری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 23لاکھ79ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ82 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد108298669ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میںاب تک2379273 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25425097 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس سے115529، فرانس میں80803، روس میں78687، میکسیکو میں 171234، ارجنٹائن میں 49874، جرمنی میں64513 اور سپین میں 64217ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چار لاکھ 86ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 486922 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 8 لاکھ80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ55 ہزار484 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 10880413ہے، ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد137578ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک155484افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ36 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد97 لاکھ 16ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد9716298 ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے836208 فعال مریض ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 236397 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔