دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے24 لاکھ19 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ96 لاکھ سے تجاوز کرگئی

51

نیویارک، لندن، پیرس، نئی دہلی ۔16فروری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 24لاکھ19ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ96 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد109677246 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2419225 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد22888956 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چار لاکھ98 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس سے کیلیفورنیا میں47113، نیویارک میں45552، ٹیکساس میں41483 اور فلوریڈا میں 28,933 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ دو کروڑ83 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں کورونا وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 28317703 افراد متاثرہوئے ہیں،ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9462875 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک مجموعی طور پر 498203 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ25 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ55 ہزار840 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 10925311 جبکہ فعال کیسز کی تعداد138579ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک155840افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ10630892افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد گزشتہ کئی روز سے بڑھ رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سے صحتیابی کی شرح 97.31 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد98 لاکھ66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد9866710 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 239895 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے821576 فعال مریض ہیں۔ دریں اثناءبرطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد ایک لاکھ17 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ فرانس میں مہلک وائرس سے اب تک 73 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 40 لاکھ 47 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 117396ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد4047843 ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے1740041 فعال مریض ہیں۔ ادھر فرانس میںکورونا وائرس متاثرین کی تعداد30لاکھ 53ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق فرانس میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 82ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ نئے کیسز کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3469539 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد3144785 ہے۔ حکام کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک82226 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔