
نیویارک، میکسیکو سٹی، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔22فروری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 24لاکھ78 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد11کروڑ11 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد111962826ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میںاب تک2478165 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا بھر میں اس وقت کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد22148594 ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ میکسیکو ہلاکتوں کے حوالے سے تیسراملک ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے چوتھا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ87 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ11 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ 28765423 مصدقہ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں کورونا وبا کا سب سے بڑا مرکز اور متاثرہ ملک ہے،
امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2 کروڑ87 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9281100 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک مجموعی طور پر مجموعی طور پر 511133افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک کروڑ ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد10168174 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر246560 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے826131 فعال مریض ہیں۔ ادھر میکسیکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد20لاکھ38 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں مہلک وائرس سے اب تک ایک لاکھ80 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے2038276 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے267783 فعال مریض ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ56 ہزار چار سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 11005850 جبکہ فعال کیسز کی تعداد150022ہے،
حکام کے مطابق بھارت میںکورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک156418افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت میں اب تک ایک کروڑ10 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔