دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے25 لاکھ9 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 11 کروڑ31لاکھ سے متجاوز

61

نیویارک۔25فروری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد25لاکھ9ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد11کروڑ31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد113100859ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2509225 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد21869397 ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔

برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ میکسیکو ہلاکتوں کے حوالے سے تیسراملک ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے چوتھا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ18ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ89 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہے۔

امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9115931 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک مجموعی طور پر مجموعی طور پر518363 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کورونا کی وبا سے ملک بھر میں مجموعی طور پر28974623 متاثر ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک کروڑ تین لاکھ 26 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک2 لاکھ50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 250079 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے794911 فعال مریض ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10326008 تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد20لاکھ60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں مہلک وائرس سے اب تک ایک لاکھ82 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے2060908افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 182815 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ10 لاکھ46 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ56 ہزار742 سو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 11046432 جبکہ فعال کیسز کی تعداد153257ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک156742افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔