نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔9اپریل (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 29لاکھ17ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13کروڑ46 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد134633717ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2917837 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد23308603 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے
جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ17 لاکھ17 ہزارسے زائد ہے، ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ73 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد31717404 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6870679 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 573856 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ کیلیفورنیا میں اب تک 60083، ٹیکساس میں49168 اور نیویارک میں 50388 افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے ایک دن میںمزید4249 اموات ہوئی ہیں، نئی ہلاکتوں کے بعد برازیل میں مہلک وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد3 لاکھ45 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ32لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4249افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس دوران کورونا کے 86652 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد13286324ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد345287 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1208844فعال مریض ہیں۔ میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید548 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد2 لاکھ 6 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔
میکسیکو کی وزارت صحت کے مطابق اس دوران مہلک وائرس کے5140 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر2267019 ہوگئی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد258840 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد206146 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ31 ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک کروڑ30لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ67 ہزار694 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ 31ہزار968 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، اس دوران780 افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوگئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد13057954ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد979519 ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک167694افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔