دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کردہ فٹ بالز کا 70 فیصد حصہ سیالکوٹ میں تیار کیا جاتا ہے اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کردہ فٹ بالز کا 70 فیصد حصہ سیالکوٹ میں تیار کیا جاتا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے سپورٹس انڈسٹریز ڈویلپمینٹ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سالانہ 40 ہاتھ سے …
دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کردہ فٹ بالز کا 70 فیصد حصہ سیالکوٹ میں تیار کیا جاتا ہے
دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کردہ فٹ بالز کا 70 فیصد حصہ سیالکوٹ میں تیار کیا جاتا ہے
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کردہ فٹ بالز کا 70 فیصد حصہ سیالکوٹ میں تیار کیا جاتا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے سپورٹس انڈسٹریز ڈویلپمینٹ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سالانہ 40 ہاتھ سے تیارکردہ فٹبالز برآمد کرتا ہے جس سے تقریباً 184 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت سیالکوٹ میں ہاتھ سے فٹ بالز تیار کرنے کے شعبہ میں تقریباً 60 ہزار کارکن کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں تیار کئے جانے والے فٹ بالز کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور یہ پوری دنیا میں برآمد کئے جا رہے ہیں۔









