دنیا بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا گیا

56

نوشہرہ ورکاں ۔ 05 جون (اے پی پی):دنیا بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا گیا۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی آفس میں ماحولیات کے حوالہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی زیر صدارت تقریب میں چیف آفیسر خالد رشید ۔سپریڈنٹ میاں رضوان علی 25 یونین کونسلوں کے سیکریٹریز سول سوسائٹی کے ارکان محکمہ تعلیم کے ملازمین اور ریسکیو 1122 کے جوان انچارج عرفان موسی کی قیادت میں شریک ہوئے۔

ماحولیات کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی قیادت میں میونسپل کمیٹی آفس سے عالمی ماحولیات ڈے واک کا اہتمام کیا گیا جو تھانہ چوک میں ختم ہوئی اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ اور دیگر عملہ نے پلاسٹک بیگ کی جگہ کپڑے کے بیگ راہگیروں میں تقسیم کیے اور ماحول میں درختوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر آفس نوشہرہ ورکاں میں اسسٹنٹ کمشنر جوادحسین پیرزادہ تحصیلدار ملک خاور حیات ۔اور عبد الرحمان گوجر نے تین پودے لگائے اس موقع پر محکمہ جنگلات کے ملازمین بھی موجود تھے۔