دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خوراک کا عالمی دن منایا گیا

118
World Food Security Day
World Food Security Day

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خوراک کا عالمی دن منایا گیا ، جس کا مقصد دنیا بھر میں غذا کی کمی کے مسئلے کو اجاگر کرنا اور ہر فرد کو متوازن اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔ اس دن کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ غذائی تحفظ کو فروغ دیا جائے، بھوک کے خاتمے کی کوششوں کو تیز کیا جائے، اور پائیدار زراعت کے ذریعے خوراک کے نظام کو مضبوط بنایا جائے۔

پاکستان میں یہ دن مختلف تقریبات، سیمینارز، اور آگاہی مہمات کے ذریعے منایا گیا، جن کا مقصد عوام میں غذائی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور حکومت، نجی اداروں، اور سول سوسائٹی کے درمیان اشتراک کو فروغ دینا ہے تاکہ غذائی قلت کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جا سکیں۔