17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدنیا غزہ پر اسرائیلی جنگی جارحیت رکوائے، فلسطینی اتھارٹی

دنیا غزہ پر اسرائیلی جنگی جارحیت رکوائے، فلسطینی اتھارٹی

- Advertisement -

رام اللہ ۔19مارچ (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے عالمی براداری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر پھر سے مسلط کی گئی اسرائیلی جنگی جارحیت رکوائے۔ العربیہ کے مطابق نے اس امر کا مطالبہ کیا ہے جب ایک ہی دن میں اسرائیلی فوج نے اپنے نئے فوجی سربراہ کے زیر قیادت غزہ میں مختلف مقامات پر بد ترین بمباری کر کے 400 سے زائد فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں بچوں اور عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ترجمان نبیل ابو روضینے نے غزہ پر نئے سرے سے شروع کی گئی جنگی جارحیت کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا کہ بین الااقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ قابض اسرائیل کو یہ جارحیت روکنے پر مجبور کرے۔

- Advertisement -

جس نے غزہ میں ہر طرف بمباری کر کے ایک ہی دن میں سینکڑوں فلسطینی شہید کردیئے ہیں ۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اسی طرح کا ایک بیان جاری کر کے اسرائیل کی نئے سرے سے شروع کی گئی جنگ کی مذمت کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں