دنیا میں ادائیگیوں کا نظام چند ہاتھوں میں ہے، آئی ایم ایف

77
دنیا بھر میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ

لندن ۔ 09جون (اے پی پی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے نے انتباہ کیا ہے کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی دیو ہیکل کمپنیاں عالمی مالیاتی لین دین کے نظام کو منتشر کر سکتی ہیں۔کرسٹائن لیگارڈے نے کہا ہے کہ صرف چند ایک کمپنیاں جن کو دنیا کے’بِگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت تک رسائی ہے وہ دنیا بھر کی ادائیگیوں اور لین دین کے نظام کو کنٹرول کر سکتی ہیں۔انھوں نے یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا ہے جب دنیا کی20 بڑی معیشتوں (جی20) کے وزرائے خزانہ کا اجلاس جاپان میں منعقد ہو رہا ہے۔اس اجلاس میں فیس بک اور گوگل جیسی انٹرنیٹ دیوہیکل کمپنیوں کے ٹیکس دینے سے بچنے کے رستوں کو بند کرنے کے بارے میں بھی غور و فکر ہو رہا ہے۔غور کیے جانے والی چند تجاویز میں سے ایک کے مطابق ان کمپنیوں کے منافع پر ٹیکس ان ممالک میں لگایا جائے جہاں یہ منافع بناتی ہیں نہ کہ ان ممالک میں جہاں ان کے ہیڈ کوارٹرز قائم ہیں۔