ہوانا۔17ستمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کے سکریٹری لی شی نے ہوانا میں "گروپ آف 77 اور چین” سربراہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق اس موقع پر اپنے خطاب میں لی شی نے کہا کہ آج دنیا میں ترقی پذیر ممالک کی طاقت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے اور تمام ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ہم نصیب معاشرے کا رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے چین کتنی ترقی کر لے ، وہ ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کے اس بڑے خاندان کا رکن رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین گروپ آف 77 کے ارکان کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹیو جیسے مشترکہ عوامی اقدامات میں اپنے کردار کو پوری طرح بروئے کار لاتے ہوئے گلوبل سائو تھ کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور مشترکہ ترقی کے ایک نئے دور کی تخلیق میں مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔