کوئٹہ۔ 15 فروری (اے پی پی):نومنتخب آزاد امیدوار بخت محمد نے کہا کہ دنیا میں تر قی یافتہ ملکوں کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے ،تعلیم کے ساتھ تحقیق اور ہنر بھی لازمی ہے، اس سلسلے میں ہمارے صو بے کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔بخت محمد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ریسرچ اور ہنر کا سیکھنا بھی لازمی ہے ہمارے صو بے کے سرکاری سکولوں میں ان سہولیات کا فقدان ہے ،ان سکولوں کو اپ گر یڈ کرنے کے ساتھ ان کی حالت بہتر کرنے کی ضررت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کو ئٹہ میں ماضی میں کسی نے ماسٹر پلان نہیں بنایا ۔اپنے حلقہ میں سب سے بڑا مسئلہ اس وقت پانی کا ہے، پانی کے مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے لو گوں کا زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے، نئی حکومت کو زراعت پر خصوصی تو جہ دینی ہو گی، ہنہ اوڑک ایک سیاحتی مقام ہے یہاں پر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تمام وسائل کو بروے کار لایا جا ئے گا ۔