لندن۔10اکتوبر (اے پی پی): عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کو دیکھتے ہوئے عالمی بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا میں ساڑھے 11 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔دہائیوں کی ترقی کے بعد یہ ایک انتہائی تباہ کن تنزلی ہے اور عالمی بینک کے پہلے لگائے جانے والے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اگست میں عالمی بینک نے بدترین صورتحال میں 10 کروڑ افراد کے خط، غربت سے نیچے جانے کا اندازہ لگایا تھا۔خبرساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی بینک کی نئی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے سال 2021 تک 15 کروڑ افراد انتہائی غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزار رہے ہوں گے، جن کی روزانہ امدن 1.9 ڈالر ہوگی۔عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وبا اور عالمی کساد بازاری کے باعث دنیا کی 1.4 فیصد ابادی انتہائی غربت تک پہنچ سکتی ہے۔اپنی فلیگ شپ رپورٹ میں بینک کا کہنا تھا کہ اگر یہ وبا نہ ا?تی تو عالمی انتہائی غربت کی شرح 7.9 فیصد تک گرنے کی توقع کی جارہی تھی۔ تاہم اب یہ شرح 9.4 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔