دنیا میں قیام امن کیلئے پوپ فرانسس کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

99
بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، وزیر داخلہ محسن نقوی ، آئی جی پنجاب سمیت اعلی فوجی و سول حکام کی شرکت

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپوپ فرانسس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اوران کے خاندان اور کیتھولک مسیحی برادری سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کی۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔ دنیا میں قیام امن کیلئے پوپ فرانسس کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی موقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کی داعی شخصیت سے محروم ہو کئی ہے۔