دنیا میں مربوط امن کے قیام میں علاقائی عدم استحکام اور تنازعات بڑی رکاوٹ ہیں، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

131

نیویارک۔ 25 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں متعین پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا میں مربوط امن کے قیام میں علاقائی عدم استحکام اور تنازعات بڑی رکاوٹ ہے۔ مربوط امن کے قیام کے لئے تنازعات کا خاتمہ اور معاشی و سیاسی استحکام کی ضرورت کا ادراک کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل سمبلی میں ”مربوط امن سب کے لئے“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مربوط امن سب کے لئے ایک سخت چیلنج ہے جس کو اس وقت تک حاصل نہیں کیا جاسکتا جب تک تنازعات کے اسباب اور وجوہات پر زور دیتے ہوئے ان کو حل نہیں کیا جاسکتا۔