دنیا میں پاکستان کے نام لیوا لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے،وفاقی وزیر ریلوے

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی کو انتہائی سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے نام لیوا لوگوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور اس معاملے پر اسلامی ممالک سمیت چین اور دیگر عالمی برادری کے سامنے ہمیں اپنی تشویش کا اظہار کرنا چاہیے‘ …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے
خواجہ سعد رفیق نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی کو انتہائی سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے نام لیوا لوگوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور اس معاملے پر اسلامی ممالک سمیت چین اور دیگر عالمی برادری کے سامنے ہمیں اپنی تشویش کا اظہار کرنا چاہیے‘ شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کے درمیان کانٹے بو رہی ہے‘ جن لوگوں نے پاکستان کے بنیادی نظریے اور فلسفے کے تحفظ کے لئے اپنی جوانیاں اور زندگیاں دی ہیں ان کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply