واشنگٹن۔17جنوری (اے پی پی):دنیا میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 20 لاکھ سےتجاوز کر گئی ہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بیس20 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ماہ دسمبر سے بعض مواقع پر ہلاکتوں کی یومیہ تعداد 15 ہزار سے زیادہ رہی ہے۔ ممالک کے اعتبار سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں اور اسکے بعد برازیل اور بھارت میں ہوئی ہیں۔