اقوام متحدہ ۔ 20 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں روزانہ 7 ہزار نومولود بچوں کی اموات ہو رہی ہیں اور دنیا نومولود بچوں کی زندگیاں بچانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف کی جاری کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نوزائیدہ بچوں کی سب سے زیادہ شرح اموات پاکستان، افغانستان، سب صحارا خطے کے ممالک میں ہیں اور دنیا اتنے زیادہ نومولود بچوں کی زندگیاں بچانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جاپان، آئس لینڈ اور سنگاپور میں نوزائیدہ بچوں کے محفوظ رہنے کے سب سے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔