جنیوا۔24مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور اس جنگ کو جیتنے کے لیے عالمی برادری کو اپنی جدوجہد میں جنگ کی منطق اپنانا ہو گی۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ نے جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کے لیے عالمی برادری کو اپنے جملہ ’ہتھیاروں‘ کو اسی طرح استعمال میں لانا ہو گا، جیسے حالت جنگ میں کیا جاتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کی تعداد 194 ہے یہ سب اس برس ہونے والے ورچوئل اجلاس میں شریک ہیں۔ صحت سے متعلق یہ عالمی اسمبلی یکم جون تک جاری رہے گی۔