23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںدنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ...

دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، قوم ماحولیاتی تباہی کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

- Advertisement -

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے، بپھرے دریا اور بے موسم بارشیں خطے میں غذائی بحران کا ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے صوبے میں سیلاب کی صورت حال پر بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا ماحولیاتی تباہی میں کوئی کردار نہیں مگر ہماری قوم اس کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو اس سخت وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے رابطہ میں گورنر نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال پر بات چیت کی اور بریفنگ دی۔

- Advertisement -

صدر آصف علی زرداری کو پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوردراز علاقوں کے عوام تک پہنچ کر انہیں بتا رہے ہیں کہ اس کڑے وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ گورنر پنجاب نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان ہلال احمر کی خدمات کا دائرہ لاہور، حافظ آباد، قصور، مظفرگڑھ، راجن پور، نارووال اور منڈی بہائوالدین سمیت تقریباً صوبے بھر میں پھیلادیا ہے۔ گورنر پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کے امدادی کیمپ لگادیئے گئے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ کرتار پور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جا رہا ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں