دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلے کے طریقہ کار کے متعلق بیوٹمز یونیورسٹی میں اورینٹیشن اور پی ایچ ڈی فیسلیٹیشن سیشن

140
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کوئٹہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ نے بلوچستان کے ذہین افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی میں اورینٹیشن اور پی ایچ ڈی فیسلیٹیشن سیشن کا انعقاد کیا۔

اس ایونٹ کا مقصد طلباء کو وزیراعلیٰ بلوچستان پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے تحت دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلے کے طریقہ کار کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا تھا۔سیشن میں محمد احسان اچکزئی،

ڈائریکٹر بیوٹمز فنانشل ایڈ آفس، اور ڈاکٹر کامران سمیع، ڈائریکٹر اورک نے اہم پریزنٹیشنز دیں بیوٹمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمان اچکزئی نے اعلیٰ تعلیم کی تبدیلی لانے والی طاقت کو اجاگر کیا اور طلباء کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔