دنیا کی دو بڑی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل بنانے کے پلانٹس لگارہی ہیں، چوہدری فواد حسین

102

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگارہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے پیر کو ایک ٹویٹ میںکہا کہ چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی اور بیٹری پر چلنے والی بسیں بھی پاکستان میں ہی بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تماشبینی میں اچھی خبریں تو کھوجاتی ہیں پھر بھی مجھے بہت خوشی ہے کہ دینا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگارہی ہیں۔