نیو یارک ۔17مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ 2050 ءتک دنیا کی دو تہائی آبادی شہروں یا نیم شہری علاقوں میں آباد ہو جا ئے گی جب ہر تین میں سے دوافراد شہری یا نیم شہری علاقوں میں رہ رہے ہوں گے اور ڈیمو گرافک تبدیلیوں کے ملاپ اور آبادی کی مجموعی شرح اضافہ کی وجہ سے اڑھائی ارب سے زائد افراد کا شہورں میں رہنے والی …
دنیا کی دو تہائی آبادی 2050ءتک شہروں یا نیم شہری علاقوں میں رہنے والی ہو جائے گی ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
نیو یارک ۔17مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ 2050 ءتک دنیا کی دو تہائی آبادی شہروں یا نیم شہری علاقوں میں آباد ہو جا ئے گی جب ہر تین میں سے دوافراد شہری یا نیم شہری علاقوں میں رہ رہے ہوں گے اور ڈیمو گرافک تبدیلیوں کے ملاپ اور آبادی کی مجموعی شرح اضافہ کی وجہ سے اڑھائی ارب سے زائد افراد کا شہورں میں رہنے والی آبادی میں اضافہ ہو جائے گا ۔ اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی امور کی کونسل کے متعلقہ محکمہ کی طرف سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہروں یا نیم شہری علاقوں کی آبای میں یہ اضافہ بھارت ، چین اور نائیجیریا سمیت محض چند ممالک تک ہی مرتکز رہنے کا امکان ہے جہاں پر 2018 ءسے لے کر 2050 ءتک شہری آبادی میں اضافہ 35 فیصد شہروں یا نیم شہری علاقوں میں رہنے والوں پر مشتمل ہو گا ۔








