20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںدنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا...

دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا عالمی دن اتوار کو منایا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا عالمی دن کل اتوار کو منایا جائے گا، اس سال اس دن کا موضوع ”آزادی، مساوات اور انصاف سب کے لئے“ ہے۔انسانی حقوق کے دن کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور ایکشن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انسانی حقوق کے پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے۔انسانی حقوق کا دن ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے ۔ 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ (یو ڈی ایچ آر) کو اپنانے اور اس کے اعلان کی یاد میں منایا جائے۔2023 کی تقریبات کے لیے منتخب کردہ تھیم "آزادی، مساوات، اور انصاف سب کے لیے” ہے۔

- Advertisement -

انسانی حقوق کا دن باضابطہ طور پر جنرل اسمبلی کے 317ویں مکمل اجلاس کے دوران 4 دسمبر 1950 کو جنرل اسمبلی کی قرارداد 423 (V) کے اعلان کے ساتھ منایا گیا۔ اس دن کو منانے کے لیے رکن ممالک کو مدعو کیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418470

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں