تہران۔18اکتوبر (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ آج سے دنیا کے ساتھ ایران کے دفاعی تعاون کو معمول پر لانا کثیرالجہتی کے ساتھ ساتھ ہمارے خطے میں امن و سلامتی کی فتح ہے۔یہ بات انہوں نے اتوارکواپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے لئے ایک بہت اہم دن ، جس نے امریکی بدنیتی پر مبنی کوششوں کی مخالفت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے کا دفاع کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آج سے دنیا کے ساتھ ایران کے دفاعی تعاون کو معمول پر لانا ہمارے خطے میں کثیرالجہتی کے ساتھ ساتھ امن و سلامتی کے لیے ایک کامیابی ہے۔