دنیا کے مختلف ممالک تیزی سے ڈیجیٹل کرنسی کی جانب بڑھ رہے ہیں،عالمی مالیاتی فنڈ

62
آئی ایم ایف

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):دنیا کے مختلف ممالک تیزی سے ڈیجیٹل کرنسیز کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر مختلف ممالک کے مرکزی بینک سرکاری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تاہم دنیا بھر کے تقریباً80فیصد کے قریب مرکزی بینکس ڈیجیٹل کرنسی جاری کرنے کی منظوری نہیں دے رہے کیونکہ ان کے موجودہ قوانین میں اسکی اجازت نہیں ہے یا ان ممالک کا لیگل فریم ورک اسکی اجازت نہیں دیتا۔ آئی ایم ایف نے اپنے 174رکن ممالک کے مرکزی بینکوں کے قوانین کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ادارے کے رکن ممالک میں سے صرف 40کے قریب ممالک کے مرکزی بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا کی منظوری دی ہے۔