دنیا کے کئی ممالک کو شدید غذائی قلت کا سامنا، تقریباً 113ملین افراد قحط کا شکار ہیں، عالمی ادارہ خوراک

76

روم ۔ 4 اپریل (اے پی پی) دنیا کے کئی ممالک کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس وقت تقریباً 113ملین افراد قحط کا شکار ہیں۔ عالمی ادارہ خوراک کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے دو تہائی افراد کا تعلق یمن، افغانستان، شام اور کانگو سے ہے ۔ سب سے زیادہ متاثرہ خطہ افریقہ ہے جہاں 72ملین لوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے جس کا بنیادی سبب مسلح تنازعات اور سیاسی عدم استحکام ہے جبکہ اقتصادی سطح پر بے یقینی کی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی بھی اس کے عوامل میں شامل ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ڈومینیک بوژوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ایسے علاقے قحط سے دوچار ہیں جہاں پانی کی قلت ہے اور لوگوں کا گذر بسر زراعت پر ہے ۔ قحط کی صورتحال سے بچنے کے لئے لوگ مختلف ممالک کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جن میں شام، بنگلہ دیش اور افریقہ کے کئی ممالک شامل ہیں ۔