- Advertisement -
اقوام متحدہ ۔ 13 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں سے 4 بھارت میں واقع ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک تحقیق کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے 103 ممالک کے 3ہزار شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں ہوا کی کوالٹی کاجائزہ لیا۔اس تحقیق کے نتائج ان ممالک کی جانب سے جاری کیے جانے والے رپورٹوں اور دیگر ذرائع سے 2008ءسے 2013 ءتک حاصل کیے گئے ہیں اگرچہ کچھ ممالک نے اس مقصد کے لیے ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔بھارتی شہرگوالیار، احمد آباد، پٹنہ اور رائے پور کی فضا میں آلودہ ذرات کی سطح انتہائی بلند ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4801
- Advertisement -