ملتان۔ 10 فروری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں 2ارب 70کروڑروپے واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر49ہزار209 مستقل نادہندگان کی فہرستیں تحصیلدار ریکوری کو فراہم کردیں جن پر لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت نوٹسز جاری کردئیے گئے۔
لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ86لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسدحماد کے مطابق میپکو ملتان سرکل میں 26کروڑ66لاکھ روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 140، ڈی جی خان سرکل میں 30کروڑ20لاکھ روپے واجبات ادانہ کرنے پر1635، وہاڑی سرکل میں 11کروڑ 21لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2390،
بہاولپور سرکل میں 24کروڑ92لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر2169، ساہیوال سرکل میں 46کروڑ31لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 14560،رحیم یار خان سرکل میں 25کروڑ69لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2455،مظفرگڑھ سرکل میں 17کروڑ72لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر5077،بہاولنگر سرکل میں 25کروڑ39لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر9496، خانیوال سرکل میں 62کروڑ51لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر11287مستقل نادہندگان کو ادائیگیوں کے لئے نوٹسز کا اجراءکیاگیاہے۔