واشنگٹن ۔1دسمبر (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ دوبارہ لڑائی شروع ہونے کی صورت میں جنوبی غزہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یا ہو کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل انسانی ضروریات اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھا جائے۔ انٹونی بلنکن نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو نقصان پہنچانے سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ مغربی کنارے میں کشیدگی میں کمی اور انتہا پسند آباد کاروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اقدامات کر یں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415495