23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںدورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور تعمیری تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں،گورنر...

دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور تعمیری تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں،گورنر بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ دورافتادہ اضلاع کے لوگوں کو تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا چیلنج ہےلیکن موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی اور تعمیری تبدیلی کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانڑ مہترزئی میں سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر مشتمل عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایک روزہ دورے کے موقع پر گورنر بلوچستان نے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن عبدالخالق اچکزئی ، صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر عاصم کرد گیلو، نورمحمد دومڑ، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل ، ہادیہ نواز، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک آمان اللہ مہترزئی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں دورافتادہ علاقوں میں سہولیات اور مواقعوں کے فقدان کا خوب احساس ہے جن کا آپ سب کو روزانہ سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم اپنی استطاعت کے مطابق صحت کی سہولیات، تعلیم، پانی، سڑک اور بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات ترتیب وار حل کرینگے، کانڑ مہترزئی کے عوام کی طرف سے عزت افزائی اور پرتپاک استقبال پر آپ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں، ہم آپ کے احسان مند ہیں، آپ کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ گورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ شہروں پر دباؤ کو کم کرنے کیلئے ہمیں تعلیم، صحت اور صاف پانی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کو تیار کرنا چاہیے، یہ متوازن طرز عمل ہمارے صوبے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائیگا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں