لاہور۔21 اپریل(اے پی پی )دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کےلئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کا دو روزہ تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں اتوار کے روز ختم ہوگیا ۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر و دیگر کوچز کی نگرانی میںٹارگٹ میچز کی پریکٹس کی ۔مکی آرتھر کھلاڑیوں کی بیٹنگ بہتر بنانے کےلئے انہیں ٹپس دیتے رہے ۔کھلاڑیوں کی بیٹنگ ،بولنگ تکنیک میں بہتری لانے کےلئے بھی …
دورہ انگلینڈ /ورلڈ کپ ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ،کل مکی آرتھر سرفراز احمد پریس کانفرنس کریں گے
لاہور۔21 اپریل(اے پی پی )دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کےلئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کا دو روزہ تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں اتوار کے روز ختم ہوگیا ۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر و دیگر کوچز کی نگرانی میںٹارگٹ میچز کی پریکٹس کی ۔مکی آرتھر کھلاڑیوں کی بیٹنگ بہتر بنانے کےلئے انہیں ٹپس دیتے رہے ۔کھلاڑیوں کی بیٹنگ ،بولنگ تکنیک میں بہتری لانے کےلئے بھی کام کیا گیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سوموار کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے اور میڈیا کو دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے اگاہ کریں گے۔دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کےلئے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ،عابد علی ،بابر اعظم ،فہیم اشرف ،فخر زمان ،حارث سہیل ،حسن علی ،عماد وسیم ،امام الحق ،جنید خان ،محمد حفیظ ،محمد حسنین ،یاسر شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کےلئے دو اضافی کھلاڑ ی محمد عامر اور آصف علی بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔









