31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںدورہ انگلینڈ کی تیاری،انضمام الحق نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی...

دورہ انگلینڈ کی تیاری،انضمام الحق نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

- Advertisement -

دورہ انگلینڈ کی تیاری،انضمام الحق نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
لاہور ۔ 30 مئی (اے پی پی) دورہ انگلینڈ کی تیاریوںکے لئے قذافی سٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ ( سکلز کیمپ) کے دوسرے سیشن میں چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لئے سٹیڈیم پہنچ گئے ۔انہیں سٹیڈیم میں دیکھ کر کرکٹرز نے سخت دھوپ میں بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔چیف سلیکٹر کی موجودگی میں پسینے میں شرابور ہونے کے باوجود کھلاڑی فٹ نظر آئے ۔شلوار قمیض میں ملبوس انضمام الحق ٹیم مینجر انتخاب عالم کے ساتھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6881

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں