14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںدور ہ نیوزی لینڈ، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈز...

دور ہ نیوزی لینڈ، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈز کا اعلان،بابر اعظم ڈراپ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ مقرر

- Advertisement -

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان کردیاگیاہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف 16 سے 26 مارچ تک ہونے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے سلمان علی آغا کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے، شاداب خان نائب کپتان ہونگے۔

بابر اعظم کو ٹی 20سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیاہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد رضوان ون ڈے کپتان کے طور پر برقرار رہیں گے ۔29 مارچ سے 5 اپریل تک 50 اوورز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے لیے سلمان علی آغا ان کے نائب کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

- Advertisement -

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان،شاداب خان نائب کپتان، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث روف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان کپتان،سلمان علی آغا نائب کپتان،عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تین ان کیپڈ کھلاڑی عبدالصمد، حسن نواز، اور محمد علی شامل ہیں جبکہ عاکف جاوید اور محمد علی نے ابھی ون ڈے ڈیبیو کرنا ہے۔اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔سلمان اور شاداب کو بالترتیب ٹی ٹوئنٹی کپتان اور نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ آنے والے دو بڑے ٹورنامنٹس اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ستمبر 2025 اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری مارچ 2026 کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

سلمان نے اس سے قبل گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی قیادت کی تھی جس میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر پاکستان اے سی سی ایشیا کپ 2025 میں کم از کم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اور تین تین میچز ویسٹ انڈیز کے خلاف اوے ، جولائی) افغانستان (ہوم، اگست) آئرلینڈ (ہوم، ستمبر)جنوبی افریقہ (ہوم، ستمبر اکتوبر)سری لنکا ( ہوم اور آسٹریلیا جنوری 2026 کھیلے گا۔

محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے کیونکہ پاکستان آئی سی سی مینز 50 اوورز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کر رہا ہے جو اکتوبرنومبر 2027 میں نمیبیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں ہوگا۔عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ ان کی اصل مدت آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 تک تھی لیکن انہیں مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع ہونے تک اپنی مدت میں توسیع کے لیے کہا گیا ہے۔ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568600

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں