دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلیانے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی

30

گرینیڈا۔4جولائی (اے پی پی):آسٹریلیاکی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ ایلکس کیری 63 اور بیو ویبسٹر60رنز بناکر نمایاں رہے۔ کم روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل متاثر ہوا اور میچ کا پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے چار ،جیڈن سیلز نے دو جبکہ شیمرجوزف،جسٹن گریوز اور اینڈرسن فلپ نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارج ، گرینیڈامیں تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ شروع ہوا تو آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جب اس کی پہلی تین وکٹیں 50 کے مجموعی سکور پر گرگئیں ۔اوپنر عثمان خواجہ 16،ثام کونسٹاس 25 اور سٹیوسمتھ 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کیمرون گرین بھی 26 رنز بناکر جیڈن سیلز کی گیند پر روسٹن چیس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

ٹراوس ہیڈ 29رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد ایلکس کیری نے 63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ کپتان پیٹ کمنز 17 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔مچل سٹارک 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بیو ویبسٹر60رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر بنادی۔نیتھن لیون آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔جوش ہیزلووڈ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

یوں آسٹریلیاکی ٹیم میچ کے پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے چار ،جیڈن سیلز نے دو جبکہ شیمرجوزف،جسٹن گریوز اور اینڈرسن فلپ نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ واضح رہے کہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔