دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 207 رنز بنا لئے،

73

دبئی۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لئے تھے، گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 25 کے سکور پر دونوں اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ 9، 9 رنز بنا کر گرینڈہوم کی گیندوں کا نشانہ بن کر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر اظہر علی اور حارث سہیل نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل وقت میں تیسری وکٹ میں 126 رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، اظہر علی 81 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل 81 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بابر اعظم 14 رنز بنا کر ان کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔