دوسرا ٹی ٹونٹی میچ‘ سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

158

لاہور۔7 اکتوبر(اے پی پی )پاکستان کے دورہ پر آئی سری لنکن ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کو35رنز سے شکست دیکر پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لی‘ سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 182 رنز سکور کیے ، جواب میں پاکستان ٹیم 147 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن کپتان ڈوسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا‘ گونا تھلینکا اور اویشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا‘ گونا تھلینکا نے پہلے میچ کی طرح دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی جارحانہ انداز اپنایا‘ سری لنکا کا سکور 16 پر پہنچا تو اس موقع پر تھلینکا 15 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ ہو گئے‘ تھلینکا نے 10 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 15 رنز سکور کیے۔ نئے کھلاڑی راجہ پکاسا میدان میں آئے انہوں نے بھی جارحانہ اندار اپنایا اور سکور کو 41 تک پہنچا دیا‘ راجہ پکاسا اور فرنینڈو کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 25 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ فرنینڈو کی وکٹ کی صورت میں ہوا جب وہ شاداب خان کی سیدھی تھرو پر رن آوٹ ہو گئے‘ فرنینڈو نے 8 رنز سکور کیے۔ نئے کھلاڑی شیہان جے سوریا میدان میں آئے انہوں نے راجہ پکاسا کے ساتھ ملکر 10 اوورز کے خاتمے تک اپنی ٹیم کے سکور کو 80 پر پہنچا دیا‘ راجہ پکاسا 33 اور جے سوریا 18 کے سکور پر ناٹ آوٹ تھے‘ 11واں اوور کرانے کے لیے شاداب خان کو بال دیا گیا لیکن وہ مہنگے ثابت ہوئے انہوں نے 19 رنز دیکر سری لنکا کا سکور 99 تک پہنچا دیا