دوسری اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چیمپئن شپ 5 جنوری کو کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چیمپئن شپ 5 جنوری سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں کھیلی جائے گی۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعاعجازالحق نے بتایاکہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چیمپئن شپ 5 جنوری سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں کھیلی جائے گی۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعاعجازالحق نے بتایاکہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کا اندراج 4 جنوری تک کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کئے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے حوالے سے مزید معلومات کیلئے اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اویس رشید مغل سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔