دوسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی۔20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں (منگل کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

57
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام دوسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی۔20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میںمنگل کو مزید دو میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مقابلہ پی سی بی الیون سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں زرعی ترقیاتی بینک، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پی سی بی الیوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔ میچز سنگلز کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔