اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) بلائنڈ کرکٹ کلب بہاولپور کے زیراہتمام دوسری بلائنڈ پریمیئر کرکٹ لیگ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پشاور پینتھرز کا مقابلہ بہاولپور فالکنز سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد لائنز اور آزاد کشمیر ایگلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اےونٹ مےں ملک بھر سے4 ٹےمےں حصہ لےں گے جس مےں بہاولپور فالکنز، پشاور پےنتھرز، کشمےر اےگلز اور اسلام آباد لائنز شامل ہےں۔ لیگ کا فائنل میچ (کل) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔