اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز 25 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوں گی ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا محمداعظم ڈار نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گیمز کی تیاریاں جاری ہیں اور گیمز میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں 19 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔کھیلوں کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، فٹ بال ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، نیٹ بال، سکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، باکسنگ، کبڈی، ویٹ لفٹنگ، سنوکر اور ووشو شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82183