دوسری نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ 9 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گی

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور خیبرپختونخوا کیچ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے دوسری نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ 9 جنوری سے کراچی یونیورسٹی کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل ام لیلی کلثوم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور خیبرپختونخوا کیچ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے دوسری نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ 9 جنوری سے کراچی یونیورسٹی کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل ام لیلی کلثوم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ میزبان خیبرپختو نخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 8 جنوری کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور چیمپئن شپ کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو رواں برس 2025ء میں امریکہ، رومانیہ، برطانیہ اور فرانس کھیلے جانے والے بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔