اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ دوسری پاکستان افریقہ تجارتی کانفرنس 23 نومبر سے 25 نومبر 2021 تک لاگوس نائیجیریا میں ہوگی ۔
جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 100 سے زائد کمپنیاں اس تجارتی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ یہ کانفرنس کینیا میں ہونے والی پہلی کانفرنس کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت متنوع اور جیوگرافک برآمدات کیلئے کوشاں ہے ۔