اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام دوسرے انٹر ڈیپاٹمنٹل ٹی20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (کل) جمعہ کو ڈائمنڈ کرکٹ گراو¿نڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں4 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں زرعی ترقیاتی بینک، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پی سی بی الیون کی ٹیمیں شامل ہیں۔ میچز سنگلز کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔