دوسو پینسٹھ ایکڑ اراضی کے سکینڈل میں ملوث ملزم شعیب میمن گرفتار،جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت کراچی میں پیش

70

اسلام آباد۔4 مئی(اے پی پی )قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے 265 ایکڑ اراضی کے سکینڈل میں ملوث ملزم شعیب میمن کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا۔ مذکورہ احتساب عدالت نے ملزم کو 13 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ ملزم ایک پرائیویٹ شخص ہے جس نے 2007-08ءمیں سرکاری ملازمین سے مل کر بھینس کالونی کراچی میں قیمتی اراضی 265 ایکڑ میں سے 300 پلاٹ غیر قانونی طریقے سے فروخت کئے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔