اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کے قیام کے بعد سے ، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط اور وہ ریاستوں کے مابین تعلقات کی ایک رول ماڈل بن چکی ہے۔جمعہ کو یہاں ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا نے یاد دلایا کہ کوڈ 19 وبا کے باوجود پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا گذشتہ سال چین کا دورہ ، دو طرفہ دوستی اور مستحکم تعلقات کا مظہر ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سات دہائیوں کے دوران دوستانہ اور عملی طور پر تعاون انتہائی نتیجہ خیز رہا۔سفیر نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے ، جس کو توانائی ، زراعت ، معیشت اور پاکستان کی ترقی کے تمام شعبوں تک توسیع دی گئی ہے۔سفیر نے ملک میں چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دینے پر پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔